پاکستان
ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی کا پروفیسر نذیر احمد شال کے انتقال پراظہار تعزیت
اسلام آباد: حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی نائب قیمہ ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی نے معروف کشمیری حریت رہنما پروفیسر نذیر احمد شال کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انہوں نے مرحوم کی اہلیہ شمیم شال کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ بحیثیت ایک معروف کشمیر ی رہنما پروفیسر نذیر احمد شال کا کردار ہمیشہ یا د رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ان کے انتقال سے جو خلاء پید ا ہواہے اس کو الفا ظ سے پر نہیں کیاجاسکتا ۔ انہوں نے اہل خانہ اورلواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ مشکل کے ان لمحات میں ہماری ہمدردیاں مرحوم کے اہل خانہ اور لواحقین کے ساتھ ہیں۔انہوں نے مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔ نذیر احمدشال جمعہ کی شب لندن میں انتقال کرگئے تھے۔