بھارت

بھارتی پارلیمنٹ میں اپوزیشن نے حجاب پر پابندی کا معاملہ اٹھایا،تحاریک التوا پیش کیں


نئی دلی 08فروری (کے ایم ایس)
بھارت میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے کرناٹکا میں حجاب پر پابندی کا معاملہ بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں اٹھایا جبکہ بہت سے ارکان پارلیمنٹ نے اس سلسلے میں بحث کرانے کیلئے تحاریک التوا پیش کیں۔
کانگریس، انڈین یونین مسلم لیگ اوربعض دیگر اراکین نے لوک سبھا میں حجاب پر پابندی کا معاملہ اٹھایا جو ان دنوں بین الاقوامی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔انڈین یونین مسلم لیگ کے لوک سبھا کے ارکان پارلیمنٹ نے کرناٹک میں طالبات کے حجاب لگانے پر پابندی کے معاملہ پر بحث کیلئے تحریک التوا پیش کی جبکہ کانگریس نے طالبات کے آئینی حقوق برقرار رکھتے ہوئے اس معاملے کو حل کرنے پر زوردیا ۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ٹی این پرتھاپن نے وزیر تعلیم سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں تاکہ طلبہ کے آئینی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے ۔
ادھر بھارتی ریاست کرناٹکا کی قانون ساز اسمبلی میں کانگریس پارٹی کے رہنماء بی کے ہری پرساد نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی اڈپی ضلع میں طالبات کے حجاب لگانے پر پابندی عائد کر کے معمولی سیاسی مفاد کیلئے تنازعہ کوبڑھکا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی طالبات کے تعلیمی مستقل کو بھی تاریک کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ کنڈا پور گورنمنٹ پری یونیورسٹی کالج کی انتظامیہ نے بھی حجاب لگانے اور زعفرانی شال اوڑھے طالبات کو علیحدہ علیحدہ کمروں میں بیٹھایا۔ اب یہ تنازعہ پوری ریاست میں پھیل گیا ہے اور اس سے ضلع کے سات کالج میں تدریسی عمل بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button