مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت ہندوتوا سے متاثرہ خواتین کو دہشت گرد گروہ وی ڈی جی میں شامل کررہی ہے

vdc Rekha Sharmaجموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے جموں خطے کے ہندو اکثریتی علاقوں میں مسلمانوں کو خوفزدہ کرنے کے لئے ہندوتوا سے متاثر خواتین کو دہشت گرد گروہ ویلج ڈیفنس گارڈز (VDGs) میں شامل کرنا شروع کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ابتدائی طور پر 250کے ایک گروپ کو وی ڈی جی ممبر بننے کے لیے تربیت دی جا رہی ہے۔ پہاڑی ضلع ڈوڈہ کی یہ خواتین مقامی آبادی میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنے کے لیے فائرنگ اور دیگر حربوں کی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔اس وقت 6000سے زائدوی ڈی جی ممبران فعال ہیں جنہیں مودی حکومت باقاعدگی سے ادائیگی کرتی ہے۔ڈوڈہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے کہا کہ یہ وی ڈی جی ممبران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ملک دشمن عناصر(آزادی پسند لوگوں)پر نظر رکھنے میں پولیس اور دیگر بھارتی فورسز کی مدد کر رہے ہیں۔ایس ایس پی نے کہا کہ پولیس نے ڈوڈہ، بھدرواہ اور گندوہ میں فائرنگ رینج قائم کیے ہیں جہاں ان وی ڈی جی ارکان کو تربیت دی جارہی ہے اور جہاں وہ فائرنگ کی مشق کرتے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button