بھارت
مودی حکومت پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کا کردار ختم کرنا چاہتی ہے، سی پی آئی ایم
کولکتہ: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیامارکسسٹ نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پارلیمانی نظام اور پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کا کردار ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ مغربی بنگال کے سیکرٹری محمد سلیم نے کولکتہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بی جے پی پارلیمانی نظام کو تباہ کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پارلیمنٹ میں حال میں جو واقعہ پیش آیا وہ نئی پارلیمنٹ کی مناسب سیکورٹی اور نگرانی کی کمی کی ظاہر کرتاہے۔ انہوںنے کہا کہ جب حزب اختلاف کے ارکان نے اس معاملے پر اپنی آواز بلند کی اور وزیر داخلہ امیت کے استعفے کا مطالبہ کیا تو 143ارکان کو معطل کیا گیا۔