بھارت

نریندر مودی کواپنے 8سالہ دور اقتدار کا عوام کو حساب دینا ہو گا، ملکار جن کھڑگے

نئی دلی 15نومبر (کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی پر تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی اپنا کر حکومت چلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو 70برسوں کانہیں اپنے 8سالہ دور اقتدار کا حساب عوام کو دینا ہوگا۔
ملکار جن کھڑگے نے نہرو میموریل لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ملک کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے میں مصروف ہے جبکہ کانگریس اپنے نوجوان لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں ملک کو متحد کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت صرف عوام کو گمراہ کر رہی ہے جبکہ ملک میں زبردست بے روزگاری ہے اور 30لاکھ سے زیادہ ملازمتیں صرف مرکزی حکومت میں خالی پڑی ہوئی ہیں۔ مودی حکومت بے روزگار نوجوانوںکو روزگار کی فراہمی کیلئے کوئی اقدام نہیں کر رہی ہے، جبکہ عوام سے 8 سال میں 16کروڑ لوگوں کو روزگار دینے کا وعدہ کیاگیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کی طرف سے عوام سے کئے گئے تمام وعدے جھوٹے ثابت ہو ئے ہیں ۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ جمہوریت کی بات توکرتے ہیں، لیکن سچ یہ ہے کہ آج بھارت میں کہیں بھی کوئی جمہوری حکومت موجود نہیں ۔ وہ بار بار جمہوریت کی بات کرتے ہیں لیکن بی جے پی کے دورحکومت میں کہیں بھی جمہوریت نہیں ہے اور لوگوں کو بولنے کی آزادی نہیں ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button