بھارت

بھارت :ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا کی خاتون ٹی وی رپورٹر کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کی مذمت

2151175-case-against-kerala-journalistنئی دہلی: ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا (ای جی آئی)نے ریاست کیرالہ میں پولیس کی طرف سے ٹیلی ویژن چینل 24نیوز کی ایک خاتون رپورٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایف آئی آر 10دسمبر کو طلباء کے احتجاج کی کوریج کرنے پر درج کی گئی ہے جس کے دوران وزیراعلیٰ اور ان کے بعض کابینہ ساتھیوں کو لے جانے والی بس پر جوتے پھینکے گئے تھے۔ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں معلوم ہواہے کہ کروپمپاڈی میں پولیس نے رپورٹر ونیتھا وی جی پردفعہ 120Bکے تحت مجرمانہ سازش کا الزام عائد کیا ہے اور انہیں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کا نوٹس جاری کیا۔بیان میں کہاگیا اگرچہ ایڈیٹرز گلڈ تشدد کے کسی بھی عمل کی حمایت نہیں کرتا لیکن وہ رپورٹر کے خلاف پولیس کی کارروائی کی سخت مذمت کرتا ہے۔بیان میں کہاگیا ہے کہ احتجاج کورپورٹ کرنا میڈیا کی ذمہ داری ہے اوریہ کوئی جرم نہیں۔ احتجاجی مقام پر رپورٹر کی موجودگی کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ اس ناخوشگوار واقعے میں ملوث ہے۔ای جی آئی نے کیرالہ حکومت پر زور دیا کہ وہ رپورٹر کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری نبھانے پر سزا دینے سے باز رہے۔بیا ن میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ پولیس کو رپورٹر کے خلاف الزامات واپس لینے اور آزادی صحافت کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی جائے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button