بھارت

مہاراشٹر:ہندوتوا بلوائیوں کا مسلم طالب علم پر وحشیانہ تشدد

 

نئی دلی14 مارچ(کے ایم ایس)
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہرناندیڑ میں ہولی کے دن ہندتوابلوائیوں نے ایک مسلم طالب علم کو وحشیانہ تشدد کانشانہ بنایا ہے ۔
پولیس نے سوشل میڈیا پر متاثرہ نوجوان امران تمبولی جو تعلیم حاصل کرنے کیلئے ڈیلوری بوائے کے طورپر کام کرتا ہے پر ہندوتوا بلوائیوں کے حملے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کارروائی کی اور چار افراد کو گرفتار کرلیاہے ۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ امران شہر کے علاقے بجرنگ نگر میں کھانے کا آرڈر پہنچانے کے بعد کھڑا تھا کہ اچانک چار ہندوتوا غنڈوں نے اس پر حملہ کر دیا اور اسے لاٹھیوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اس پر پتھر اور اینٹیں بھی برسائیں۔ بعد ازاں کچھ لوگوں نے عمران کوہندوتوا بلوائیوں کے چنگل سے بچایا۔امران نے مقامی میڈیا کو بتایاکہ حملہ آور کہہ رہے تھے کہ ایک مسلمان لڑکا ان کے علاقے میں کیوں داخل ہواہے۔ انہوں نے چیخ کر کہا، "اسے باہر نکالو "۔امران شدید زخمی ہو کر بے ہوش ہو گیا۔ جس ک بعد اسے ہسپتال منتقل کیاگیا ۔ ہوش میں آنے کے بعد اس نے اپنی شکایت پولیس اسٹیشن میں درج کرائی ۔تاہم اس کے بعد پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی لیکن اس پر حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہونے کے بعد مجبورا پولیس کو مقدمہ درج کرناپڑا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button