مقبوضہ جموں و کشمیر

کانگریس کی مقبوضہ جموں وکشمیرکے بارے میں بی جے پی کی جارحانہ پالیسیوں کی مذمت

raman behlaجموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے ورکنگ صدر رمن بھلہ نے علاقے اور اس کے لوگوں کے بارے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جارحانہ اور تباہ کن پالیسیوں کی مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رمن بھلہ نے ضلع سانبہ کے علاقے پکھڑی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری عوام کے آئینی اور سیاسی حقوق کو پامال کرنے پربی جے پی کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ یہ بات پریشان کن ہے کہ ہرگزرتے دن کے ساتھ جموں و کشمیر کے حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچانے والے نئے جارحانہ قوانین یہاں لاگو ہو رہے ہیں۔انہوں نے جموں و کشمیرکی ریاستی حیثیت بحال نہ کرنے اور علاقے میں اسمبلی انتخابات نہ کرانے پر بی جے پی حکومت کی مذمت کی۔ رمن بھلہ نے کہا کہ کانگریس جموں و کشمیر کے مفادات کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پرامن اور خوشحال جموں و کشمیر کے لیے کام کر رہی ہے اورامن اور خوشحالی بالآخر لوگوں کو سیاسی اور معاشی طور پر بااختیار بنائے گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button