مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :ایس آئی اے نے ایک کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی

SIU Property seazedسرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں نئی دلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں ایک اورکشمیری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
ایس آئی اے نے سوپور کے علاقے امرگھر میں عبدالرشید میر ولد محمد سلطان میر کی 5کنال اراضی ضبط کی ہے۔ایس آئی اے نے کشمیری کی اراضی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت ضبط کی ہے۔
اس سے قبل بدھ کوبھارتی حکومت نے گاندربل ضلع کے علاقے وکورہ میں ایک شہری کے باغ کو ضبط کیاتھا۔ اگست 2019کے بعد مودی حکومت آزادی پسند سرگرمیوں کی حمایت کے الزام میں کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button