کشمیری تارکین وطن

کشمیری حق خود ارادیت کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

pic4-4

پیرس :جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس نے کشمیریوں کے یوم حق خودارادیت کے حوالے سے پیرس میں ایک تقریب منعقد کی جس میں اس عزم کااعادہ کیا گیا کہ کشمیر کے حوالے سے 5جنوری1949 کو منظور کی گئی اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خودارا دیت ملنے تک جدو جہد جاری رکھی جائے گی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ کشمیری کئی دہائیوں سے اپنے حق خودارادیت کا انتظار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کوان کے بنیادی حق خودارادیت سے محروم رکھنا اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ مقررین نے کہاکہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی راہ میں بھارت سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہاکہ 5اگست 2019کے یکطرفہ اقدامات سے ایک بارپھر ثابت ہواکہ بھارت ایک قابض قوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کے مطالبے کو خاموش نہیں کرا سکتا ۔ مقررین نے کہاکہ کشمیری اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک وہ اپنا حق خود ارادیت حاصل نہیں کر لیتے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مقررین نے کہاکہ یہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیرکے بارے میں 5جنوری 1949کی قرارداد پر عمل درآمد کرے۔تقریب میں دیگر لوگوں کے علاوہ جموں کشمیر ڈیموکریٹک فورم کے سرپرست اعلیٰ چوہدری مقصود احمد، چیئرمین سردار اخلاق احمد،صدرآصف جرال، سینئر نائب صدر فراز احمد، جنرل سیکرٹری علی چوہدری پور ، سیکرٹری اطلاعات ایم آر طاہر مرزا ،کوآرڈینیٹر اسد اسحاق اور آرگنائزر ذوالفقار عزیز نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button