کشمیری تارکین وطن

تنازعہ کشمیر ایک انسانی مسئلہ ہے ،مشعال ملک

اسلام آباد:
نگران وزیر اعظم کی خصوصی مشیر برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے تنازعہ کشمیرکو ایک انسانی مسئلہ قراردیتے ہوئے اس دیرینہ تنازعہ کے فوری حل کی ضرورت پرزوردیاہے۔
مشعال ملک نے ان خیالات کا اظہار آج وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں کشمیری صحافیوں کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا کے بھرپور استعمال کے ذریعے بھارتی مظالم کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے پر زوردیا ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو ایک فوجی چھاؤنی میں تبدیل کررکھا ہے جبکہ پوری کشمیری قیادت اس وقت نئی دلی کی تہاڑ اور بھارت کی دیگر جیلوں میں پابند سلاسل ہے۔ مشعال ملک نے کہاکہ ان کے شوہر محمد یاسین ملک جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں اور مودی کی فسطائی حکومت انہیں پھانسی کی سزا دلوانا چاہتی ہے جو عالمی برادری کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔وفد نے مشعال ملک کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button