بھارت

بھارت :ناگپور میں بھارتی پولیس اہلکار کی خودکشی

 

ناگپور18دسمبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پولیس کا کہنا ہے کہ ناگپورشہر میں ایک پولیس اہلکارنے خود کو پھانسی لگاکر خودکشی کر لی ہے۔
پولیس نے بتایاکہ بیلترودی تھانے کے 44سالہ کانسٹیبل سنتوش وانکھیڑے نے رگھوجی نگر پولیس کوارٹرز میں اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔جائے وقوعہ سے خودکشی کاکوئی نوٹ نہیں ملا۔ ہڈکیشور پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اہلکار کی بیوی کورونا وبا کی وجہ سے فوت ہوگئی تھی۔
دریں اثناء بھارتی پولیس نے بتایا کہ جے پور شہر میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی خالہ کو قتل کر دیا، اس کی لاش کے ٹکڑے کر دیے اور ان ٹکڑوں کوہائی وے کے قریب مختلف مقامات پر پھینک دیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button