کشمیری تارکین وطن

تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے برطانیہ بھر میں مختلف تقاریب منعقد کریگی

Raja-Najabat-Hussain.jpg-2اسلام آباد :
جموں وکشمیرتحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں تنظیم کی ایک ٹیم مسئلہ کشمیر کو دنیا بھرمیں اجاگر کرنے کیلئے 22 جنوری سے 11فروری تک برطانیہ کے مختلف شہروں میں خصوصی تقاریب اور پروگرام منعقد کر یگی ۔
جموں وکشمیرتحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ تنظیم برطانیہ کے مختلف شہروں خصوصا لندن، برمنگھم، بڑیڈ فورڈ، مانچسٹر، اولڈھم، ناٹنگھم، بولٹن، یارکشائر ریجن، اسٹاک پورٹ ا ور دیگر میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف پروگرام منعقد کریگی ۔ بیان کے مطابق 26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کواولڈہم میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔4فروری کو پاکستانی کمیونٹی سینٹر مانچسٹر میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے علاوہ نارتھ آف انگلینڈ سے دیگر معززین بھی شرکت کریں گے اور خواتین اور نوجوانوں کی کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔5فروری کو پاکستانی قونصلیٹ بریڈ فورڈا وردیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر تقریبات منعقد کی جائیں گی۔کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر اور دیگر پارلیمنٹیرینز کے تعاون سے 6فروری کو ہائوس آف کامنز لندن میں تقریب منعقد کی جائیگی ۔9 فروری کو برمنگھم میں محمد افضل گورو شہید کی برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد ہوگا۔اسٹوک آن ٹرینٹ میں لارڈ میئر آف اسٹوک کونسلر ماجد خان کے تعاون سے میڈیا کانفرنس کی جائے گی۔تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کی ٹیم اس عرصہ کے دوران پاکستان اور آزاد کشمیر میں نوجوانوں کے گروپوں اور خواتین کی تنظیموں کی سرگرمیوں کو مربوط کریگی جس کی قیادت تنظیم کے سیکرٹری جنرل محمد اعظم، کونسلر نائلہ شریف ، ڈاکٹرراجہ ساجد، کنول حیات اور دیگر ارکان کریں گے۔ افتخار حسین کاظمی چیئرمین سکالرز یوتھ فورم آزاد کشمیر اور محمد شہزاد خان صدر یوتھ کونسل پاکستان و دیگر نوجوانوں،خواتین، سیاسی، سماجی، کاروباری و دیگر رہنمائوں اور تنظیموں کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا فوری اور پائیدار حل تلاش کرنے کیلئے مختلف تقریبات اور میٹنگز کا انعقاد کیا جائے گا۔
ادھر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہاے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پر امن طور پر حل کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ جنوبی ایشیا اور پوری دنیا کی بدلتی ہوئی صورتحال میں مسئلہ کشمیر کا فوری اور پائیدار حل ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر پر اپنی توجہ مبذول کرنا ہو گی کیونکہ حل طلب مسئلہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں بر ق امن و سلامتی اور ترقی وخوشحالی کا قیام ممکن نہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button