سمینار

کشمیر اور فلسطین کے تناظر میں ہندوتوا اور صیہونی نظریات کے درمیان بڑی حد تک مماثلت ہے ، عبدالحمید لون

lone seminar isbاسلام آباد:
اسلام آباد میں منعقد ایک سیمینار کے مقررین نے بھارت میں آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریہ اور اسرائیل کے صہیونی نظریہ کے درمیان مماثلت کا موازنہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر کشمیر اورفلسطین کے دیرینہ تنازعات کے حل پر زوردیا ہے ۔
سیمینار ک اہتمام ہندوتوا کے زیر اثر بھارت اور صہیونی اسرائیل کے زیر قبضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کی موجودہ صورتحال کے بارے میں کیاگیا تھا ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنماء عبدالحمید لون نے کہاکہ ارض فلسطین کے ساتھ ساتھ ارض کشمیر بھی لہولہان ہے ،جہاں ہرروز معصوم کشمیری نوجوانوں کو قتل کیا جاتا ہے جو کہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بھارت صہیونی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے تناظر میں ہندوتوا اور صیہونی نظریات کے درمیان بڑی حد تک مماثلت ہے ۔عبدالحمید لون نے کہاکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اوراسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ایک جیسی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر اور فلسطین ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ دنیا میں طاقت ہی نظریہ ضرورت بن چکی ہے اور اسلحہ اورہتھیاروں کے زور پر ظالم مظلوموں ا ور محکوموں کو صفحہ ہستی سے مٹا رہے ہیں ۔انہوں نے عالمی برادری پر کشمیر اورفلسطین کے دیرینہ تنازعات کے فوری حل پر زوردیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button