بھارت

بھارت:”سی ایم آئی ای “کا بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی سطح پر اظہار تشویش

CPIM

نئی دلی:بھارت میں سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی (سی ایم آئی ای) کی طرف سے جاری کردہ ایک حالیہ رپورٹ میں ملک میں بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی سطح پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی ایم آئی ای ممبئی میں قائم ایک اقتصادی تھنک ٹینک اور کاروباری معلومات سے متعلق ادارہ ہے۔ رپورٹ میں گزشتہ برس اکتوبر تا دسمبر سہ ماہی اعداد وشمار پیش کیے گئے ہیں ۔ سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس اکتوبر میں بھارت میں بے روزگاری کی شرح دو سال کی بلند ترین سطح 10.09 فیصدپر پہنچ گئی۔ 15 سے 34 سال کی عمر کے 36 فیصد بھارتیوں نے مانا کہ بے روزگاری ملک کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ ہے

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button