بھارت

بھارتی ریاست گجرات میں آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد ہلاک

lightening strikeگاندھی نگر:
بھارتی ریاست گجرات میں آسمانی بجلی گرنے اور بارش کے باعث حادثات میں 24افراد ہلاک اور تقریبا 23 زخمی ہو گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ گزشتہ 2 روز سے(اتوار اور پیر کو) ریاست میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ بعض مقامات پر 144 ملی میٹر تک بارش ہو ئی ہے ۔بارش سے گجرات بھر میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ مویشی بہہ گئے ہیں ۔ گجرات کے وزیر زراعت راگھو جی پٹیل نے کہا کہ بارشوں کے باعث ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے جلد ہی ایک سروے شروع کیاجائے گا، جس کے نتائج کی بنیاد پر متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button