بھارت

بھارت میں سیاست کیساتھ صحافت کا بھی جنازہ نکل گیا

بھارتی نیوز انیکر لائیو پروگرام میں ایک مہمان کو غلط نام سے تنقید کا نشانہ بناتا رہا

اسلام آباد 04 مارچ (کے ایم ایس)
بھارت میں سیاست کے ساتھ ساتھ صحافت کا بھی جنازہ نکل چکا ہے ۔ تازہ پیش رفت میں بھارتی ٹیلی ویژن کا ایک نیو ز اینکر راہول شیو شنکر جو یوکرین روس تنازعے پر ایک پروگرام کی میزبانی کر رہا تھالائیوپروگرام کے دوران بڑی غلطی کر کے خود کو دنیا بھر میں مذاق بنوالیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی ٹی وی ٹائمز نائو کاایڈیٹر ان چیف راہول شیو شنکر جو یوکرین روس جنگ کے بارے میں ایک پروگرام کی میزبانی کر رہا تھا ،پروگرام میں شریک اپنے مہمانوں سے ہی بیخبر نکلا اور2منٹ تک غلط نام لے کر ٹوکتے رہے۔لائیوپروگرام کے دوران راہول شیو شنکر ایک مہمان جوکیف پوسٹ کے چیف ایڈیٹر بوہدان ناہائیلو تھے کا غلط نام لے لے کر اس کی بات کاٹتا رہا، اسے ٹوکتا رہا مگر خود کو چیمپئن ظاہر کرنے والے میزبان کو یہ تک نہیں پتہ تھا کہ 2منٹ تک وہ جس کے پیچھے پڑا رہا وہ مہمان تو پروگرام میں ابھی تک بولا تک نہیں ۔راہول شنکر بوہدان ناہائیلو کو رون پال انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈینیئل میک ایڈمز سمجھتا رہا۔بھارتی ٹی وی میزبان اپنے مہمان کو یہ کہہ کر سناتا رہا کہ ٹی وی پربیٹھ کر ہمیں لیکچر مت دو، جائو امریکی صدر کے پاس اور ان سے کہو کہ یوکرین میں جا کر لڑیں۔مہمان کی جانب سے بارہا باور کرانے پر بھارتی ٹی وی کے میزبان کو اپنی غلطی کا احساس ہوا جس پر بھارتی صحافی نے معذرت خواہانہ انداز میں کہا کہ مجھے بالکل بھی اندازہ ہی نہیں ہوا۔اس پروگرام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور دنیا بھر میں سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت اور اسکے صحافیوں کا مذاق اڑایا جارہا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button