بھارت

امریکہ نے بھارت کو 3 ارب ڈالر کے ڈرونز کی فروخت روک دی

us block rone to indaواشنگٹن:
امریکہ نے بھارت کو 3ارب ڈالر کے ڈرونز کی فروخت گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کی موثر تحقیقات سے مشروط کر دی ہے۔
جون 2023 میں طے پائے جانے والے معاہدے کے تحت امریکہ کو 31 MQ-9A سی گارڈین اور اسکائی گارڈین ڈرون بھارت کو فراہم کرنے تھے تاہم اس نے بھارت سے صاف کہہ دیا ہے کہ یہ ڈرون اسے اسی صورت ملیں گے جب وہ سکھ رہنما کے قتل سازش کی صاف و شفاف تحقیقات عمل میںلائے گا۔
3 بلین ڈالر کی مجوزہ خریداری میں بھارتی بحریہ کے لیے 15 سی گارڈین ڈرون شامل تھے جب کہ بھارتی فضائیہ اور فوج کو آٹھ آٹھ اسکائی گارڈین ڈرون ملنے تھے۔امریکہ نے گزشتہ برس نومبر میں کہا تھا کہ بھارتی ایجنٹوں نے اسکی سرزمین پر آزادی پسند سکھ رہنما گروپتونت سنگھ کو ایک کرایے کے قاتل کے ذریعے قتل کرانے کی کوشش کی۔اس سلسلے میں ایک بھارتی شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جس نے سکھ رہنما کے قتل کی سازش میںبھارتی حکام کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button