مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموںوکشمیر کے آٹھ اضلاع میں برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری
سری نگر،: غیر قانونی طور بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیزاسٹرڈپارٹمنٹ نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران آٹھ اضلاع کے بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے)کی جانب سے جاری کردہ وارننگ میں کہا گیا ہے کہ آ ئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر کے بانڈی پورہ، بارہمولہ، گاندربل اور کپواڑہ جبکہ جموں ڈویژن کے ڈوڈہ، کشتواڑ، پونچھ اور رامبن اضلاع میں برفانی تودے گرنے کا امکان ہے۔حکام نے لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اوربالائی علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔