مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر : ”سیمنٹس لمیٹڈ کارپوریشن “کے سینکڑوںریٹائیرڈ ملازمین شدید بدحالی کا شکار

download (5)سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں” جموں و کشمیر سیمنٹس لمیٹڈ کارپوریشن “کے5سو سے زائد ریٹائیرڈ ملازمین بدستور بدحالی کا شکار ہیں کیونکہ انہیں پنشن اور ریٹائرمنٹ کے فوائد سے مسلسل محروم رکھا جارہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان ریٹائرڈ ملازمین کو 2012 سے 2017 تک جزوی جبکہ2018 کے بعد سے مکمل طور پر پنشن اور مراعات سے محروم رکھا گیا ہے۔قابض بھارتی انتظامیہ ان ملازمین کی اپیلوں پر کان نہیں دھر رہی اور انہیں حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے۔
سیمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا کہ کئی ملازمین کے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں اور وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں، کئی ریٹائرڈ ملامین انصاف ملنے کی امید لیے دنیا سے رخصت ہو گئے۔ ایوسی ایشن نے ایک مرتبہ پھر بھارتی انتظامیہ سے ا پیل کی وہ ملازمین کے مسائل کی طرف توجہ دے اور انکی مشکلات کا ازالہ کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button