مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے پر حکومت پاکستان اور عوام کے شکرگزار ہیں : حریت رہنما

APHC (1)

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں نے حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظربندرہنماﺅں بلال صدیقی، مولوی بشیر احمد عرفانی، عبدالاحد پرہ اور فریدہ بہن جی، محمد یوسف نقاش، غلام نبی وار، سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس ، محمد عمر اور مولانا مصعب ندوی نے سرینگر میں اپنے الگ الگ بیانات میں کہاکہ پاکستان کی جانب سے ہر سال 05فروری کو یوم یکجہتی کشمیرکے طورپر منانے سے کشمیر کاز کے حوالے سے اس کی مستقل پالیسی، غیر متزلزل عزم اور وفاداری کا بھرپور مظاہرہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کاز کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت مقبوضہ علاقے کے مظلوم عوام کے لیے ہمیشہ حوصلہ افزائی کا باعث رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم کو بین الاقوامی سطح پر موثر انداز میں اجاگر کیا ہے۔ حریت رہنماﺅں نے کہا کہ پاکستان کی انتھک کوششوں کی وجہ سے ہی تنازعہ کشمیر دنیا کے ہر فورم پر گونج رہا ہے اور امید ظاہر کی کہ پاکستان مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button