مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی فلم” دی کشمیر فائلز ”دیکھنا لازمی قرار دے، یشونت سہنا کا طنزیہ ٹویٹ

نئی دلی 17 مارچ (کے ایم ایس)سابق بھارتی وزیر یشونت سنہا نے طنزیہ انداز میں کہاہے کہ فلم ’دی کشمیر فائلز‘ ٹیکس فری دکھانے کا اعلان کافی نہیں ہے بلکہ بی جے پی حکومت پارلیمنٹ میں ایک قانون پاس کرے جسکے تحت فلم دیکھنا لازمی قرار دیا جائے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یشونت سنہا نے اپنے ایک ٹویٹ میں طنزیہ طور پر لکھا کہ فلم دی کشمیر فائلز کو ٹیکس فری بنانا کافی نہیں ہے بلکہ پارلیمنٹ کو ایسا قانون پاس کرنا چاہیے جس کے تحت تمام بھارتیوں کے لیے یہ فلم دیکھنا لازمی ہو اور جو لوگ اسے نہیں دیکھتے انہیں 2 سال کے لیے جیل بھیج دیا جائے جبکہ اس پر تنقید کرنے والوں کو عمر بھر کے لیے جیل میں ڈال دیا جائے۔ گجرات، گوا، اتراکھنڈ، یوپی، بہار، تریپورہ، مدھیہ پردیش، کرناٹک ، ہریانہ اور بی جے پی حکومت والی دیگر بھارتی ریاستوں نے مذکورہ فلم کو ٹیکس فری کر دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button