مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی فوجیوں نے ضلع اسلام آباد میں دو نوجوان شہید کردیے

سرینگر10مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع اسلام آباد میں دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے نوجوانوں کوضلع کے علاقے کریری ڈورو میںمحاصرے اور تلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران شہیدکیا۔اس سے قبل بھارتی فوجیوں نے علاقے کا محاصرہ کیااورگھرگھر تلاشی کی کارروائی شروع کی۔فورسز اہلکاروں نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button