بھارت

بھارت نے گھٹنے ٹیک دیے، مالدیپ سے فوج ہٹانے کا اعلان کردیا

FCTDtd6VQAUfp36مالے: بھارت نے بالآخرگھٹنے ٹیک دیے اور جزیرہ نما مالدیپ میں تعینات اپنے فوجی واپس بلانے کا اعلان کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مالدیپ کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ نئی دہلی نے 10 مارچ تک جزیرے سے اپنے 89 فوجی اہلکار نکالنے پر رضی مندی ظاہر کر دی ہے ۔یہ فیصلہ دونوں ملکوں کے درمیان بھارتی دارالحکومت میں ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں سامنے آیا۔
یاد رہے کہ مالدیپ میں محمد معیزو نے جب گزشتہ برس ستمبر میں صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل تو انہوں نے ملک میں موجود بھارتی فوجیوں کا معاملہ بھر پور طریقے سے اٹھا یا اور کہا کہ وہ اپنی سرزمین پر کسی غیر ملکی فوج کی موجودگی نہیں چاہتے۔انہوں نے بھارت سے واضح طور پر کہا کہ وہ مالدیپ میں موجود اپنے فوجیوں کا انخلا کرے۔محمد معیزو چین کے قریب سمجھے جاتے ہیں اور انہوں نے بھارت کے حامی کہلانے والے محمد صالح کو شکست دیکر صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button