APHC-AJKیوم یکجہتی کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں واحد دہشت گرد بھارت، ہم مظلوموں کیساتھ کھڑے ہیں: نگران وزیراعظم

pm kakar ajk assembly
Caretaker Prime Minister Anwaar-ul-Haq Kakar addressing the Special Session of AJK Legislative Assembly to commemorate Kashmir Solidarity Day in Muzaffarabad on 5th of February, 2024

مظفر آباد:
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے واضح کیاتھا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، پاکستان اور کشمیری اٹوٹ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے اس سے ہم لاتعلق نہیں رہ سکتے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں واحد دہشتگرد بھارت ہے۔انوارالحق کاکڑ نے مزیدکہاکہ بھارت کشمیری عوام کی خواہشات کے خلاف یکطرفہ طور پر کوئی حتمی حل مسلط نہیں کر سکتا، کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کی اہم ترین ترجیحات میں سے ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے قرار دیا تھا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے یہ محض دعوی نہیں بلکہ حقیقت برمبنی ہے، جغرافیائی قربت، مشترکہ تاریخ اور عقیدہ اس بندھن کے اہم عناصر ہیں، ہمارے تہوار ایک ہیں، دل ایک ہی تال پر دھڑکتے ہیں اور ہماری رگوں میں ایک ہی خون رواں ہے۔نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ کوئی بھی کشمیریوں کی مرضی کے بغیر یہاں کا کوئی بھی حل مسلط نہیں کرسکتا، کشمیر کاز کے لئے ہمارے عزم پختہ ہیں، کشمیر ہمیشہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں اہم رہا ہے، ہمارے معاشرے کے اہم طبقات اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ہم یو این او کی قرارداد کے مطابق کشمیر کے لئے ہر طرح کی حمایت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں اسی لئے عالمی فورم پر ہمیشہ کشمیریوں کی حمایت کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button