APHC-AJK

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ 19جولائی کو لاہور میں ریلی کا انعقاد کررہی ہے

raily

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ 19جولائی کو یوم الحاق پاکستان کے سلسلے میں شہر اقبال لاہور میں شام پانچ بجے مسجد شہدا ء سے پنجاب اسمبلی تک ایک ریلی کا انعقاد کررہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سیکریٹر اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان کی تمام سیاسی، سماجی اورمذہبی جماعتوں سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں اوررہنمائوں کوریلی میں شرکت کی استدعا کی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ اس امر کا اظہار ہوگا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشت پر کھڑی ہے اور وہ کشمیر کوپاکستان کی شہ رگ سمجھتی ہے اور اسے کسی صورت میں بھارت کے قبضے میںنہیں رہنے دے گی۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے لئے اپنے احباب کے ساتھ اس ریلی میں شریک ہوجائیں۔مشتاق احمد بٹ نے کہاکہ کشمیری قیادت نے 19جولائی 1947کی قیام پاکستان سے پہلے ہی سرینگر کے علاقے آبی گزر میں الحاق پاکستان کے حق میں ایک تاریخی قرار داد منظوری کرکے اپنا سیاسی مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ کیاتھااور مملکت خداداد پاکستان کو اپنی منزل قرار دیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ اسی قرارداد کی تکمیل کے لئے لاکھوں کشمیریوں نے اپنا مقدس لہو پیش کیا اور ہنوز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہر کشمیری کی یہ آرزو ہے کہ اس کی زندگی میں یہ خواب شرمندہ تعبیرہو ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کی لازوال محبت اور رشتے کو بھارت نے ہر دور میں ختم کر نے کی کوشش کی لیکن اسے ہر وقت ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button