کشمیری تارکین وطنیوم یکجہتی کشمیر

عالمی برادری کشمیریوں کو بچانے کے لیے آگے آئے: مسعودخان

masod khanواشنگٹن: امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو بچانے کے لیے آگے آنا چاہیے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسعود خان نے واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری کرہ ارض پرحق رائے دہی سے سب سے زیادہ محروم لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر جنوبی ایشیا میں سب سے خطرناک علاقہ ہے جس سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے۔ مسعود خان نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کا درد محسوس کرتے ہیں، ان کے زخم ہمارے زخم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی بنیادوں کا کلیدی پتھر ہے اوراسے ہم سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ اس موقع پر ناروے کی پارلیمنٹ کے سابق رکن لارس رائز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے کھڑے ہو کر احتجاج کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں سے حق خودارادیت کا وعدہ نہ صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلکہ بھارتی وزیراعظم جواہر لعل نہرو نے بھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو تنازعہ کشمیر کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر امتیاز حسین نے مقبوضہ جموںو کشمیر میں خواتین اور بچوں کے خلاف بھارتی فورسز کے بہیمانہ جرائم کواجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب اور مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button