کشمیری تارکین وطن

یوم شہدائے جموں کے موقع پر لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

لندن07نومبر(کے ایم ایس) یوم شہدائے جموں کے سلسلے میںلندن میںکشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے ارکان اور ان کے حامی کشمیر ڈیجیٹل وین کے ساتھ بھارتی ہائی کمیشن کے باہر جمع ہوئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے باہر ڈیجیٹل وین کھڑی کی گئی تھی جس پر ”کشمیریوں کی نسلی کشی کا آغاز نومبر1947میں جموں کے قتل عام سے ہوا”جیسے نعرے درج تھے ۔ وین کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجاً کھڑاکیاگیاتھا۔نومبر 1947کے پہلے ہفتے میں ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز، بھارتی فوج اور ہندو جنونیوں نے جموں کے مختلف علاقوں میں لاکھوں کشمیریوں کو اس وقت شہید کر دیا تھاجب وہ پاکستان کی طرف ہجرت کر رہے تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button