خراج عقیدت

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طر ف سے امتیازعالم کو شاندار خراج عقیدت

0اسلام آباد 22فروری (کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے کشمیری حریت کارکن بشیر احمد پیر المعروف امتیاز عالم کو جدوجہد آزادی کشمیر کیلئے گرانقدر خدمات انجام دینے پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ امتیازعالم پیر کو راولپنڈی میں ایک حملے میں جاں بحق ہو گئے تھے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ تحریک آزادیِ کشمیر کیلئے امتیاز عالم شہید کی انتھک اور لازوال جدوجہد کو کشمیر کی تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ امتیاز عالم ہردلعزیز شخصیت تھے اور ان کے سینے میں اپنی مظلوم قوم کیلئے ہر وقت تڑپ اور فکر رہتی تھی۔ تحریک آزادی کو درپیش مشکل ترین حالات میں بھی امتیاز عالم نے اعلی اقدار کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔ محمود ساغر نے کہاکہ ہم بھارت کہ زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری تحریک آزادی کے معروف کارکن کوشاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امتیاز عالم شہید نے 1990سے ہی بھارتی قابض سامراج کیخلاف علم بغاوت بلند کیا۔ بھارتی حکومت اور اسکی قابض افواج کیخلاف بھرپور جدوجہد کا آغاز کیا۔ شمالی کشمیر کے اضلاع کپواڑہ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ میں تحریک مزاحمت کو نہ صرف منظم کیا بلکہ بھارتی قابض فوجیوں کیخلاف بھرپور صلاحیتوں کا لوہا بھی منوایا۔ انہوں نے کہاکہ امتیاز عالم نے بھارتی فوجی قبضے کیخلاف ایک طویل جدوجہد کی ۔ محمود احمد ساغر نے کہا کہ ریاست کے لاکھوں شہیدوں کی مقدس قربانیوں کو ہر گز رائیگاںنہیں جانے دیاجائے گااوربھارتی سامراج سے آزادی تک جدوجہد کو ہر قیمت پر جاری رکھا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button