آزاد کشمیر

کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان ادھورا اور نامکمل ہے: ڈاکٹر طاہر تبسم

میرپور26مارچ(کے ایم ایس)انسانی حقوق اور امن کے لئے متحرک عالمی تنظیم انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ” انسپاڈ” کے صدر اور سابق مشیر انسانی حقوق ڈاکٹر سردار محمد طاہر تبسم نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں اور قتل عام کو روکنے کے لئے حکومت اور پارلیمان کو فوری اقدامات کرنے چاہیے۔
سردار محمد طاہر تبسم نے یہ بات میر پور میں برطانیہ سے آئے ہوئے ممتاز عالم دین اور سماجی شخصیت مولانا ڈاکٹر اختر الزماں غوری سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر تبسم نے کہا کہ سیاسی و مذہبی جماعتوں کو علم ہونا چاہیے کہ کشمیری پاکستان کی بقا اور سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان ادھورا اور نامکمل ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button