مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری عوام کو مذہبی،علاقائی اور لسانی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے :فاروق عبداللہ

farooq abdullahجموں:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے افسوس ظاہرکیاہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنے کیلئے انہیں مذہبی،علاقائی ، لسانی اور مسلکی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فارو ق عبداللہ نے جموں میں پارٹی لیڈروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری عوام مقبوضہ علاقے کے نازک اور مشکل ترین دور سے صرف اتحاد و اتفاق کے ذریعے ہی نجات حاصل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہر کشمیری کو بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے ثابت قدم، پرعزم اور یک زبان ہونے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کو مذہبی،علاقائی ، لسانی اور مسلکی بنیادوں پر بھی تقسیم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن ہمیں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور ان عناصر اور طاقتوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانا ہے جنہوں کشمیریوں کے حقوق پر شب خون ماراہے۔ فاروق عبداللہ نے مودی کی بھارتی حکومت کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ قابض حکمران اقتدار کے نشے میں طور ہیں کہ کشمیری عوام کی آواز انہیں سنائی ہیں دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے ہر خطہ کے عوام کومودی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد 2015سے مسلسل مشکلات کا سامنا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button