مقبوضہ جموں و کشمیر

اوھمپور: سڑک حادثے میں 2کشمیری ہلاک

Accident

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اودھمپور میں سڑک کے ایک حادثے میں 2 کشمیری ہلاک ہوگئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ حادثہ ضلع کے علاقے سلور میں پیش آیا جب 2 موٹرسائیکل سوار خستہ حال سڑک کے کنارے واقعہ حفاظتی دیوار سے ٹکرا کر جان کی بازی ہار گئے۔ہلاک شدگان میں 24سالہ سچن اور21 سالہ رکی شامل ہیں جو دونوں ضلع ادھم پور کے رہائشی تھے۔اس المناک واقعے سے مقبوضہ علاقے میں سڑکوںکی ابتر حالت ظاہر ہوتی ہے جہاں حادثات میں کشمیریوں کا لقمہ اجل بننا روز کا معمول بنتاجارہا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button