مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت میں مذہبی اقلیتیں خوف ودہشت کے عالم میں زندگی گزار رہی ہیں، رپورٹ

اسلام آباد 17 دسمبر (کے ایم ایس) مودی کی زیرقیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کے فسطائی دور حکومت میںمسلمان اور دیگر مذہبی اقلیتیں خوف و دہشت کی حالت میں زندگی گزار رہی کیونکہ یہ ملک میں مذہبی اقلیتوں کی بنیادی آزادیوں کو پامال کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نریندر مودی بھارت کی پالیسی کو ہندوتوا کے نظریے کے مطابق تشکیل دے رہے ہیں اور جب سے وہ وزیر اعظم بنے ہیں ملک میں مذہبی آزادی میں زبردست گراوٹ آئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مسلمان، عیسائی اور سکھ اپنے عقیدے کی وجہ سے بھارت میں مکمل طور پر غیر محفوظ ہیں کیونکہ ہندوتوا کا فلسفہ یہ ہے کہ بھارت میں رہنے کا حق صرف ہندوو¿ں کو ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کے فسطائی دور میں بھارت تیزی سے عدم برداشت کا شکار ہوتا جا رہا ہے اور ہندوتوا طاقتوں کی طرف سے مسلمانوں، عیسائیوں اور دیگر اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی بے حرمتی کی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بی جے پی بھارت کو مذہبی اقلیتوں سے پاک کرنے کے مشن پر ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور عالمی برادری کو بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کے لیے آگے آنا چاہیے اور ہندو فاشزام کا نوٹس لینا چاہیے اور بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف جرائم کے لیے مودی کا محاسبہ کرنا چاہیے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button