بھارت

بی جے پی حکومت مالی دہشت گردی پھیلا رہی ہے، کانگریس

congنئی دلی:انڈین نیشنل کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) کی حکومت عام انتخابات سے قبل حزب اختلاف کی جماعتوں کے بینک کھاتوں کو سیل کر کے ملک میں مالی دہشتگردی پھیلا رہی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے نے پارٹی کے بنک کھاتوں کو سیل کر کے رقم نکالنے کی کارروائی کو جبراً وصولی قرار دیااور کہا کہ اگر حکومت انکم ٹیکس کو بہا نہ بنا کر کانگریس کے کھاتوں کو سیل کرتی ہے تو اسے یہ بھی بتانا چاہیے کہ کیابی جے پی نے کبھی انکم ٹیکس ادا کیا ہے اور اگر نہیں کیا تو وہ اپنے کھاتوں کو سیل کیوں نہیں کر رہی ہے۔
کھرگے نے کہا کہ مودی حکومت جبراً وصولی اور مالیاتی دہشت گردی کے ذریعے جمہوریت پر قبضہ کررہی ہے اور اس نے کانگریس کو چندے میں ملے 65کروڑ روپے منتقل کرنے کیلئے بینکوں کو دھوکہ دیا اور اسے انکم ٹیکس کے ذریعے ضبط کر لیا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو کم از کم 30فرموں سے عطیہ ملا کیونکہ اس نے ان پر سی بی آئی، آئی ٹی اور ای ڈی کے ذریعے چھاپے ڈلوائے اور انہیں ڈرایا دھمکایا لہذا ان میں سے کچھ فرموں نے تلاشی کے بعد بی جے کو خطیر رقم دی۔ملکار جن کھرگے نے کہا کہ مودی حکومت ایک طرف کانگریس کو عطیے میں ملی عوام کی محنت کی کمائی چوری کرنا چاہتی ہے جبکہ دوسری طرف وہ عطیات کا ایک بڑا حصہ ہڑپنے کیلئے ای ڈی، سی بی آئی اور آئی ٹی وی کا استعمال کر رہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button