بھارت

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 5 کشمیری ادیبوں کو ایوارڈز سے نوازاگیا

6476e018-cdfb-4004-b7fa-a31759361e89سرینگر 09دسمبر (کے ایم ایس)
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پانچ کشمیری ادیبوں کو ان کے ادبی کام پر ایوارڈ زسے نوازا گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیری ادیبوں پروفیسر گلشن مجید، شمشاد کرالاوری، عبدالخالق شمس، گلشن بدرانی اور خلیق پرویز کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ماڈرن انڈین لینگویجز کے کشمیری سیکشن کے زیر اہتمام دو روزہ سیمینار میں ایوارڈسے نوازا گیا۔انہیں یہ ایوارڈ انجمن فکرو فن علی گڑھ کی طرف سے دئے گئے ہیں ۔ انجمن فکرو فن علی گڑھ کے صدر پروفیسر ضیا الرحمن صدیقی، نائب صدر ڈاکٹر وسیم مشتاق وانی اور جنرل سکریٹری پروفیسر مشتاق احمد منتظر نے اس موقع پر ایوارڈ حاصل کرنے والے کشمیری ادیبوں کی ادبی اور ثقافتی سرگرمیون پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔پروفیسر گلشن مجید کو ان کی علمی اور ادبی خدمات کے اعتراف میں دیاگیا۔ممتاز براڈکاسٹر شمشاد کرالاوری کو کشمیری زبان کے ترجمے، تحقیق اور عوام میں مقبولیت کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔ممتاز ادیب اور شاعر عبدالخالق شمس کو تحقیق کے میدان میں انکی نمایاں خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا۔معروف ادیب اور شاعر گلشن بدرانی کو یہ اعزاز ان کی ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے اعتراف میں دیا گیا۔ خالد پرویز کو اردو نثر میں ان کی شاندار خدمات پر ایوراڈ دیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button