پاکستان

پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، ترجمان دفتر خارجہ

Mumtaz Zehra

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ممتاز زہرہ بلوچ نے آج(جمعہ)ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوان کہا کہ پاکستان جموں وکشمیر مسلم کانفرنس پر پابندی اور جماعت اسلامی پر پابندی میں مزید پانچ برس کی توسیع کے بھارتی فیصلے کی مذمت کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے جابرانہ اقدامات مقبوضہ جموںوکشمیر میں اختلاف رائے اور اظہار رائے کی آزادی کے حق کو دبانے کے مذموم بھارتی منصوبے کی عکاسی کرتے ہیں۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ بھارت آزادی پسندکشمیری جماعتوں پر عائد پابندیاں فوری اٹھائے، تمام سیاسی نظر بندوں کو رہا اور جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button