مقبوضہ جموں و کشمیر

عوامی مجلس عمل کا تنظیم سے وابستہ کئی افراد کے انتقال پر اظہار تعزیت

download (4)سرینگر:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عوامی مجلس عمل نے تنظیم اور میرواعظ خاندان سے وابستہ نوشہرہ سرینگر کے عبدالغنی بزاز ، علمگری بازار کے غلام قادر لنگو،وہاب صاحب کے غلام نبی کپرا ،ٹنکی محلہ کے مشتاق احمد مسگر اور احمد کدل کے غلام حسن نقاش کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تنظیم کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق نے مرحومین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ میرواعظ نے شہر خاص کے علاقے جمالٹہ سے تعلق رکھنے والے بشیر احمد کے آگ کی بھیانک واردات میں جھلس کر جاں بحق ہونے پر بھی گہرے دکھ اورافسوس اورلواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
دریں اثنا ء تنظیم کا ایک وفد مرحومین کے گھرگیا اور میرواعظ کی جانب سے ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تبارک و تعالی سے دعا کی کہ وہ مرحومین کی مغفرت کرکے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button