مقبوضہ جموں و کشمیر

فرانس: کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے دستخطی مہم کی تیاریاں مکمل

پیرس 27 فروری (کے ایم ایس) مقبوضہ جموں و کشمیرکے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے فرانس میں ایک ملین دستخطی مہم چلانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق انٹرنیشنل کشمیر فورم فرانس کے زیرِ اہتمام اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک ملین دستخطی مہم پیرس کے اہم مقام پیلس دی ریبپلک سے شروع ہو کر ہر طرف پھیلائی جائے گی۔ دستخطی مہم آج دو بجے پیلس دی ریپبلک سے شروع ہوگی۔معروف کشمیری رہنما زاہد اقبال ہاشمی کے مطابق دستخطی مہم سے ایک ملین لوگوں تک کشمیریوں کا پیغام پہنچے گا۔تمام سیاسی و سماجی تنظیموں میں شامل ہر مکتب فکر کے افراد سے دستخط کے ذریعے دنیا کو یہ باور کر وایا جائے گا کہ مسئلہ کشمیر کا فوری حل ہی دنیا میں امن کی ضمانت ہے۔مہم کے دوران ارکان پارلیمنٹ سے لیکر عام شہریوںتک سے دستخط کروائے جائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button