مقبوضہ جموں و کشمیر

مسرت عالم کا مقبول بٹ، افضل گورو کی برسیوں پر ہڑتال کرنے پر مقبوضہ جموں کشمیر کے لوگوں کا شکریہ

سرینگر11فروری(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے ممتاز شہید کشمیری رہنماو¿ں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گوروکی برسیوںکے موقع پر مکمل ہڑتال کرنے پر بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو بھارت کے اجتماعی ضمیر کو مطمئن کرنے کے لیے تہاڑ جیل میں بغیر منصفانہ ٹرائل کے پھانسی دی گئی تھی۔مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے پیغام میں مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کو بھارتی فاشسٹ حکمرانوں کے لیے چشم کشا قرار دیا جنہوں نے ایک منظم نسل کشی کرنے اور حق خود رادیت کے حصول کی عوام کی آواز کو خاموش کرنے کے لیے دس لاکھ سے زائد فوج تعینات کر رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے۔ انہوںنے کل جماعتی حریت کانفرنس کے اس واضح موقف کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی ہٹ دھرمی جنوبی ایشیا میں کسی بھی ممکنہ جوہری تصادم اور مقبوضہ جموںوکشمیر کی موجودہ نازک صورتحال کا ذمہ دار ہے۔ مسرت عالم بٹ نے کہا کہ عوام کی بھاری اکثریت کی مقامی حمایت کے حامل سیاسی مسئلے کو فوجی طاقت سے حل نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لاکھوں شہداءکی قیمتی قربانیوں کے بے حد مقروض ہیں جنہوں نے اپنے مقدس لہو سے ہماری جدوجہد آزادی کا عوان لکھا۔مسرت عالم بٹ نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وبھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ جموںوکشمیر میںنسل کشی، ماورائے عدالت قتل، بلا جواز گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں کیلئے بھارت کو جواب دہ ٹھرائے اور تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے میں مدد کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button