مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت جموں و کشمیر کی مسلم شناخت پر ایک منصوبہ بند طریقے سے حملہ آورہے، حریت کانفرنس

سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیرقیادت بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر کی مسلم شناخت پر ایک منصوبہ بند طریقے سے حملہ آورہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت مسلمانوں کو بے اختیار کرنے، ان کی مذہبی اور ثقافتی شناخت کو مٹانے اور مقبوضہ علاقے میں ہندوتوا نظریہ مسلط کرنے کے لیے ایک منصوبہ بند طریقے سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مودی حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات اور پالیسیوں کا حوالہ دیاجو جموں و کشمیر کی اسلامی تہذیب کو مٹانے کے لیے تشکیل دی گئی ہیں جن میں ثقافتی پروگراموں اور پالیسیوں کے ذریعے ہندوتوا کا فروغ، مذہبی مقامات پر قبضہ اور روزمرہ کی زندگی میں ہندو علامتوں اور روایات کا زبردستی استعمال شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدگاہوں، مساجد اور دیگر دینی مقاما ت کاکنٹرول خطے کی مسلم شناخت کو مجروح کرنے کی ایک پریشان کن حکمت عملی کو ظاہر کرتا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجما ن نے کہا کہ بی جے پی انتظامیہ مسلمان طلباءکو ہندو بھجن گانے اور ہندو روایات کو فروغ دینے پر مجبور کر رہی ہے، یہ سب علاقے کی آبادی اور ثقافتی منظر نامے کو تبدیل کرنے کی دانستہ کوششیں ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button