مقبوضہ جموں و کشمیر

بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

20000822 EARTHQUAKE
Graphic shows large earthquake logo over broken earth and Richter scale reading

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے قصبے بھدروہ میں گزشتہ شام کو3.6شدت کا زلزلہ آیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق زلزلے سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔جموں وکشمیر کے سیسمولوجی ڈیپارٹمنٹ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز بھدروہ سے 29کلومیٹر شمال مغرب میں 10کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ وادی کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔قابض حکام نے ،میڈیا کو بتایاہے کہ زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button