سرینگر : گھر خالی کرنے کے نوٹس پر شہریوں کا احتجاج
سرینگر 18 اگست (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر میں لوگوں نے قابض انتظامیہ کی طرف سے گھر خالی کرنے کے نوٹس پر شدید احتجاج کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شہر کے علاقے حول زاہد پورہ کے رہائشیوں نے کہا ہے کہ قابض بھارتی انتظامیہ کیطرف سے انہیں نوٹس بھیجا گیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھر خالی کر دیں ۔ علاقے کے ہزاروں رہائشی پریس انکلیو میںجمع ہوئے اور اس ظالمانہ اقدام پر حکام کے خلاف نعرے لگائے۔مظاہرے میں شامل ایک شخص ریاض احمد کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 80 برس سے علاقے میں مقیم ہیں اور قابض حکام انہیں مکان خالی کرنے کا حکم دیکر شدید انصافی کر رہے ہیں۔مظاہرین نے کہا کہ انہوں نے قرضے لے کر گھر بنائے ہیں لیکن اب کمشنر نے ان کے مکانات گرانے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ انہو ں نے کہا یہ سراسر انصافی ہے اور ہم اپنے گھر ہر گز خالی نہیں کریں گے۔