مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: کل جماعتی حریت کانفرنس کی بیگناہ کشمیری نوجوانوں کے پے در پے قتل کی مذمت

download (4)سرینگر20 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے قابض بھارتی فوجیوں کی طرف سے بیگناہ کشمیری نوجوانوں کے پے در پے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی قابض فورسز کی طرف سے ”پکڑو اور مارو“ کی پالیسی کو دوبارہ شروع کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ فسطائی مودی حکومت کشمیریوںکو حق پر مبنی تحریک آزادی سے دستبردار ہونے پر مجبور کرنے کیلئے ہر وحشیانہ ہتھکنڈہ استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے تمام تر مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنے عظیم شہداءکے مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔
ترجمان نے بھارتی فوجیوں فوجیوں کے ہاتھوں آج ضلع شوپیاں کے علاقے مونجھ مرگ میں شہید ہونے والے تین نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے اہلخانہ کیساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button