مقبوضہ جموں و کشمیر

نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے پیش نظر ، کشمیریونیورسٹی کے امتحانات ملتوی

2سرینگر: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے دورے کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی اور سینٹرل کشمیر یونیورسٹی نے آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیر یونیورسٹی کے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات نے میڈیا کو بتایاہے کہ آج جمعرات کو منعقد ہونیوالے یونیورسٹی کے تمام امتحانات کو ملتوی کر دیاگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیاجائے گا۔
ادھر سینٹرل کشمیریونیورسٹی نے ایک بیان میں کہاکے کہ جمعرات کو ہونے والے یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں اور امتحانات کی نئی تاریخ کااعلان بعد میں کیاجائیگا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button