مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری نہ صرف اپنی آزادی بلکہ پوری امت مسلمہ کے تحفظ اور بقا ء کی جنگ لڑ رہے ہیں : مقررین کا نفر نس

استبول 22مئی (کے ایم ایس)ترکی میں منعقدہ انٹرنیشنل جیورسٹ کا نفر نس کے مقررین نے شرکاء پر زوردیا ہے کہ وہ کشمیریو ں کی نسل کشی روکنے کے لئے مودی حکو مت پر عالمی برادری کی طرف سے ٹھوس سفارتی دبائو بڑھانے کے لئے اپنی کوششیں تیز کریں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق42 اسلامی مما لک کے اسکالرز اور ما ہرین قانون نے کانفرنس میں شرکت کی اور توقع کا اظہار کیا کشمیر اور فلسطین سمیت مسلمانوں کو درپیش جن مسائل پر بحث ہوئی ان پر عوامی اور حکو متی سطح پر ٹھوس پیش رفت ہوگی۔ ڈاکٹر غلام نبی فائی ، راجہ خالد محمو،د ناصر قادری ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر ولیدپر مشتمل وفدنے کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری نہ صرف اپنی آزادی بلکہ پوری امت مسلمہ کے تحفظ اور بقا ء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ مقررین نے کہاکہ نریندری مودی کے مسلم دشمن ایجنڈے پر کشمیر ی اور بھارتی مسلمانو ں کے علاوہ پوراعالم اسلام ہے جس پر اسے اسرائیل سمیت عالمی استعمار کی حمایت حاصل ہے۔ بھارت کشمیر کے مسلم تشخص اور تحریک آزادی کو ختم کرنے کے لئے دیگرہتھکنڈوں کے علاوہ حریت قیادت کو ختم کرنا چا ھتا ہے اور قائد حریت سید علی گیلانی دس سال سے زائد عرصے تک گھر میں نظربند رہے اورعلا ج معا لجے کی عدم دستیابی کی وجہ سے کسمپرسی کی حالت میں انتقال کرگئے۔ ان کی میت کی بے حرمتی کی گئی۔ ان کی اولاد اور قریبی عزیزوں کو بھی تدفین کے عمل میں شرکت سے محروم رکھا گیا جبکہ یہی سلوک ان کے رفیق خا ص اشرف صحرائی کے ساتھ بھی کیاگیا جن کاجنازہ جیل سے اٹھا اور رات کے اندھیرے میں دفنا یاگیا۔ مقررین نے کہاکہ اب بھارت ایک اورصف اول کے حریت رہنما محمد یاسین ملک کوجھوٹے مقدمات میں منصفانہ ٹرائیل کے بغیر سزائے موت دینے کی تیاری کررہا ہے۔ اسی طرح مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ اورآسیہ اندرابی سمیت دیگر حریت رہنمائوں اورکارکنوں کی زندگیاں بھی خطرے میں ہیںجن کے تحفظ کے لئے عالم اسلا م کو عوامی اور حکو متی سطح پر متحرک کردار ادا کرنا چاہیے۔ مقررین نے اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر ی امت مسلمہ کے ہر مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھتے ہیں۔ فلسطین یا دنیا کے کسی بھی حصے میں ظلم ہو،کشمیری اور پا کستانی احتجاج میں پیش پیش ہوتے ہیں۔مقررین نے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ پا کستان اور کشمیریو ں کو تنہا نہ چھوڑیں اورہر سطح پران کا بھرپور ساتھ دیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button