بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کے اپنے مذموم مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا، زاہد صفی
شیخوپورہ:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے راہنما زاہد صفی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کیلئے ان پر وحشیانہ مظالم ڈھا رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق زاہد صفی نے پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں کشمیر کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کے تمام تر وحشیانہ جبر ، سازشوں اور ریشہ دوانیوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ شہداءکے مقدس لہو سے سینچی تحریک آزادی کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ وادی کشمیرعالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ایک ناکام کوشش کوشش ہے کہ مقبوضہ علاقے میں حالات بہتر ہیں ۔ زاہد صفی نے کہا کہ مودی حکومت نے اگست 2019میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد علاقے میں جبر و استبداد کی کارروائیوں میں تیزی لائی ہے اور کشمیریوںکے تمام بنیادی حقوق سلب کر لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کے مذموم ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔ زاہد صفی نے کہا کہ جموں وکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے اور بھارت اپنے غیر اقدامات کے ذریعے اسکی متنازعہ حیثیت ہرگز متاثر نہیں کرسکتا۔ انہوںنے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں دیر پا امن کا قیام ہرگز ممکن نہیں لہذا بھارت کو چاہیے کہ وہ غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل ترک کر کے اس مسئلے حل کی طرف آئے