بھارت

بھارتی بچے غذا کی سخت کمی کا شکار

ch123

سلام آباد:ایک نئی تحقیق نے بھارت کی نام نہاد اقتصادی ترقی کا پول کھول دیا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا کہ ملک میں بچے غذا کی سخت کمی کا شکار ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہارورڈ کی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مودی کے بھارت میں 6.7 ملین بچوں کو غذا کی سخت کمی کا سامنا ہے ۔6سے 23ماہ کی عمر کے بچوں کو دودھ ، ٹھوس یا نیم ٹھوس غذا میسر نہیں ہے ۔
ہارورڈ سٹڈی میں شامل 92 ممالک میں سے بھارت اس حوالے سے سر فہرست ہے جہاں سب سے زیادہ 6.7 ملین بچوں کو غذادستیاب نہیں۔ تحقیق میں بھارت میں 19.3 فیصد بچوں کو زیرو فوڈ بچوں کے زمرے میں رکھا گیا ہے، بھارت میں زیرو فوڈ بچوں کی شرح کا موازنہ افریقی ممالک گنی اور مالی جیسے ممالک سے کیا جاسکا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button