بھارت

بہار: یوم عاشور کے جلوس میں فلسطینی جھنڈا لہرانے پر ایک مسلم نوجوان گرفتار

WhatsApp Image 2024-07-17 at 17.47.32موتیہاری:
بھارتی ریاست بہار میں یوم عاشور کے جلوس میں فلسطینی جھنڈا لہرانے پر پولیس نے ایک مسلم نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست کے علاقے مشرقی چمپارن میں محرم کے جلوس کے دوران غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے فلسطینی پرچم لہرائے گئے ۔پولیس نے جلوس میں پرچم لہرانے پر ایک مسلم نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے ۔بھارتی پولیس نے جلوس میں فلسطینی جھنڈا لہرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نوجوان کو گرفتار کیاہے۔پولیس گرفتار کئے گئے نوجوان سے تفتیش کررہی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button