بھارت

بھارت میں انتخابات سے قبل مودی سرکار کی بڑی دھاندلی عوام کے سامنے بے نقاب

الیکٹورل بانڈزکے ذریعے 13ہزار کروڑ وصول کئے

indias-electoral-bond-scandal-modiنئی دلی: بھارت میں انتخابات سے قبل مودی سرکار کی بڑی دھاندلی عوام کے سامنے بے نقاب ہوگئی۔ 2017میں منظور کئے گئے الیکٹورل بانڈ بل کے ذریعے مودی سرکار نے تاریخ کی سب سے بڑا انتخابی دھاندلی کی اور کارپوریٹ سیکٹر سے 12ہزار930 کروڑروپے وصول کئے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان عطیات کے بدلے میں مودی سرکار نے نجی کمپنیوں پرسرکاری پروجیکٹس اور ٹینڈرز کی بارش کردی،حال ہی میں بی جے پی نے ا نتخابی مہم کے لیے چندہ جمع کرنے کیلئے ایک پورٹل کا آغاز کیا اور سوشل میڈیا پر اپنے عطیات کی رسیدیں بھی پوسٹ کیں۔ بی جے پی کے وزرا نے سوشل میڈیا پرمحض 1000 سے 2000 روپے کے کے عطیات کی رسیدیں پوسٹ کیں ۔ان رسیدوں سے اندازہ لگایا جائے تو کل 1 لاکھ روپے کے بھی عطیات اکھٹے نہیں ہوئے تاہم پارٹی فنڈز میں تقریبا 13 ہزار کروڑ موجود ہیں؟ سکرول،نیوز لانڈری اورنیوز منٹ جیسی ویب سائٹس پرمودی سرکار کے گھپلے کی تحقیقاتی رپورٹیں شائع کی گئی جس میں ثابت کیا گیا کہ الیکٹورل بانڈ کے نام پر تاریخ کی سنگین ترین دھاندلی کی گئی۔مودی سرکار نے ہزاردو ہزارکے چندوں کی رسیدیں عطیہ کرنیوالوں کے نام اورتصویروں کیساتھ پبلک کیں جبکہ کارپوریٹ کمپنیزکی جانب سے ملنے والے کڑوروں کے عطیات کی معلومات افشا نہیں کیں ۔ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود بی جے پی نے کروڑوں کے عطیات کی معلومات دینے سے یہ کہتے ہوئے انکارکردیاکہ عطیہ دینے والوں کے نام انکی مرضی کے مطابق ریکارڈ ہی نہیں کیے گئے۔معروف بھارتی صحافی پونم اگروال نے بھی اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں الیکٹورل بانڈ کے نام پرہونے والی دھاندلی کو بے نقاب کیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button