بھارت

بھارت میں سماج وادی پارٹی کے مسلم رہنما کو3سال قید کی سزا

نئی دلی 27اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارت میں سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان کو 2019کے ایک مقدمے میں 3سال قیدکی سزا سنا ئی گئی ہے۔
2019 میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ اور رامپور کے مجسٹریٹ کیخلاف تقریر کرنے اوریہ کہنے کہ مودی سرکار کے دور میں مسلمانوں اور اقلیتوں کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے پر اعظم خان کے خلاف یہ مقدمہ درج کیاگیاتھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رامپور کی ایک عدالت نے فیصلے میں اعظم خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں 3 سال قید کی سزا سنائی۔وہ پہلے ہی عدالتی تحویل میں ہیں ۔ ان کے خلاف یہ مقدمہ 9اپریل 2019کو درج کیاگیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button